ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائيہ میں کوآردی نیٹر نے کہا ہے کہ ایرانی فضائیہ علاقائي بالخصوص دوست ملکوں کے شہریوں کو پائلٹ کی ٹریننگ دینے کو تیار ہے۔ بریگيڈیر عزیز نصیر زادہ نے کہا کہ ایران پائٹ ٹریننگ کے شعبے میں مکمل طرح سے خود کفیل ہوچکا ہے اور ایران میں پائلٹ ٹریننگ کا مکمل انفرا سٹریکچر ہے لہذا وہ پائلٹ ٹریننگ کے شائقین کو یہ ٹریننگ دینے کی آمادگي رکھتا ہے۔ نصیر زادہ نے کہا کہ ایرانی فضائيہ ہرشعبے میں خود کفالت کی طرف بڑھ رہی ہے اور ہر فوج میں سب سے اہم چیز ٹریننگ ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد پائلٹ ٹریننگ کے تمام مراحل ایران میں ہی انجام پارہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
8 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 461192
اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائيہ میں کوآردی نیٹر نے کہا ہے کہ ایرانی فضائیہ علاقائي بالخصوص دوست ملکوں کے شہریوں کو پائلٹ کی ٹریننگ دینے کو تیار ہے۔